حیدرآباد: 2025 میں فیس بک اور انسٹاگرام نے بھی اپنے ضوابط اور اصول بدل دیے ہیں۔ اب فیس بک، تھریڈز اور انسٹا گرام پر پوسٹس، ویڈیوز اور دیگر مواد کی جانچ پڑتال کرنے کا نظام تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ اعلان میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کیا ہے۔
فیس بک اور انسٹا گرام میں فیکٹ چیکرز سسٹم ختم ہوگا:
زکربرگ نے کہا کہ فیس بک اور انسٹا گرام میں فیکٹ چیکرز سسٹم کو ختم کیا جا رہا ہے اور اب اس کی جگہ صارفین پر مبنی کمیونٹی نوٹس کی متعارف کی جائے گی۔
یعنی سیدھی اور صاف بات یہ ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی ایکس( سابق میں ٹویٹر) کی طرح مواد کی جانچ پڑتال کے لیے ملتے جلتے سسٹم کو متعارف کیا جا رہا ہے۔
سابقہ فیکٹ چیکرز سسٹم سیاسی تعصب پر مبنی تھا:
فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے میٹا کے چیف ایگزیکٹو نے اعتراف کیا کہ، فیکٹ چیکرز سسٹم سیاسی تعصب پر مبنی تھا اور اس نے اعتماد بحال کرنے کی بجائے اسے تباہ کر دیا۔
مارک زکربرگ نے تسلیم کیا کہ، پرانا فیکٹ چیکرز سسٹم لوگوں کو آزادی سے اپنی رائے استعمال کرنے سے روکنا تھا اور انہیں متعدد خیالات کو ترک کرنا پڑتا تھا۔ تاہم انہوں نے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا کہ، نئی پالیسی کے نتیجے میں میٹا کے پلیٹ فارمز میں زیادہ نقصان دہ مواد پھیل سکتا ہے۔
میٹا کے سی ای او نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ، فیس بک اور انسٹاگرام پر مواد کی جانچ پڑتال کے لیے کام کرنے والے میٹا کے پیچیدہ سسٹمز اکثر غلطی سے عام مواد کو بھی پلیٹ فارم سے ہٹا دیتے ہیں۔
میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کے مطابق، نئے سسٹم سے بھلے ہی خراب مواد کو پکڑنا زیادہ مشکل ہو جائے گا، تاہم اس سے عام لوگوں کی پوسٹس اور اکاؤنٹس کو تحفظ ملے گا جن کو ہم حادثاتی طور پر ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔