نئی دہلی: راجیہ سبھا میں کانگریس کے رکن وویک تنکھا نے وزارت اطلاعات و نشریات سے ایک سوال کیا، جس کا مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو میں تحریری جواب دیا ہے۔ سوال پو چھا گیا کہ، کیا واٹس ایپ صارف کی تفصیلات شیئر کرنے کی حکومتی ہدایات کی وجہ سے ہندوستان میں آپریشن بند کرنے کا سوچ رہا ہے؟ اس کے جواب میں اشونی ویشنو نے جواب دیا کہ واٹس ایپ اور اس کی بنیادی کمپنی میٹا نے حکومت ہند کو ملک میں اپنی خدمات بند کرنے کے کسی منصوبے کے بارے میں مطلع نہیں کیا ہے۔
انکرپشن ٹوٹنے کی وجہ سے سروس بند ہو گئی:
یہ سوال واٹس ایپ کے پچھلے بیانات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کمپنی نے آئی ٹی کے نئے قوانین پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ جس کے بارے میں کمپنی نے کہا تھا کہ اس سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ٹوٹ سکتی ہے۔ اس سال کے شروع میں، واٹس ایپ نے دہلی ہائی کورٹ کو مطلع کیا تھا کہ اگر میسجس پر انکرپشن کو توڑنے پر مجبور کیا گیا تو وہ ہندوستان میں کام کرنا بند کر دے گا۔