مالیگاؤں : مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر میں بدھ کی شب نامعلوم شخص ایک گھر کی کھڑکی سے تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا تھا، اس حملہ میں 18 سالہ لڑکی اور اس کے والدین زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے اس معاملہ میں حسیم الرحمن نامی نوجوان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں 20 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے معاملہ میں حسیم الرحمن نامی نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ قلعہ پولیس نے تیزاب حملے کے الزام میں نوجوان کے خلاف ایف آئی آر رجسٹر نمبر-157/2024 BNS آرم ایکٹ دفعہ 124 (1),124(2),333 کے تحت مقدمہ کا مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کردیا، جہاں معزز جج نے ملزم حسیم الرحمن کو 11 ستمبر تک سات دنوں کےلئے پولیس تحویل میں دے دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ یک طرفہ محبت کا معاملہ ہوسکا ہے۔ ملزم کے واردات کو انجام دینے کے پیچھے یک طرفہ محبت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس نے تفتیش کے دوران واٹسپ چیٹ کا بھی پتہ لگایا ہے، فی الحال اس معاملے میں پولیس تحقیقات جاری ہیں۔