اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: نوجوان نے خواجہ سرا سے کی شادی، باپ نے کی پٹائی

Haldwani Man Marries Transgender: اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں ایک عجیب محبت کی کہانی سامنے آئی ہے، جہاں ایک نوجوان کو خواجہ سرا سے محبت ہو گئی۔ اس کے بعد دونوں نے شادی کر لی۔ اس کہانی میں موڑ تب آیا جب نوجوان کے گھر والوں کو اس بات کا علم ہوا۔ جانئے آگے کیا ہوا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 2:35 PM IST

ہلدوانی (اتراکھنڈ): اتراکھنڈ کے ہلدوانی شہر کے ایک نوجوان کو خواجہ سرا سے محبت ہو گئی جس کے بعد دونوں نے شادی کر لی۔ نوجوان کے گھر والوں کو جیسے ہی اس بات کا علم ہوا تو معاملہ مارپیٹ تک پہنچ گیا۔ جیسے ہی لڑکے کے گھر والے اس جوڑے سے ملے تو بازار میں ہی ہنگامہ مچ گیا۔ اس دوران باپ بیٹے کے درمیان خوب مارپیٹ ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچی اور بڑی مشکل سے معاملے پر قابو پایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال کسی فریق کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ شکایت ملنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

ہلدوانی کے رہنے والے ایک نوجوان کو ہلدوانی کے ایک خواجہ سرا سے محبت ہو گئی اور پھر دونوں نے شادی کر لی۔ شادی کے بعد نوجوان خواجہ سرا کے ساتھ بھاگ گیا۔ گھر والے نوجوان کی تلاش کر رہے تھے، اسی دوران خاندان والوں کی کل رات بازار میں سندھی چوراہے پر دونوں سے ملاقات ہو گئی۔ اس دوران زبردست ہنگامہ کھڑا ہو گیا اور باپ بیٹے کے درمیان خوب ہاتھا پائی ہوئی۔ اس کے بعد پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔ معاملہ اس وقت بگڑ گیا جب نوجوان نے شادی کرکے خواجہ سرا کو بیوی کا درجہ دے دیا۔ گھر والوں نے دونوں کو دیکھتے ہی گالی گلوج شروع کر دیا اور بات لڑائی جھگڑے تک پہنچ گئی۔ خواجہ سرا سے محبت، شادی اور ہنگامہ آرائی کی خبر ملنے پر جائے وقوع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'اکبر' اور 'سیتا' ایک ساتھ، وی ایچ پی نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

اسی دوران کسی نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ کچھ دیر میں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اس کے بعد پولیس نے کسی نہ کسی طرح معاملہ پر قابو پالیا۔ لیکن نوجوان خواجہ سرا کے ساتھ رہنے پر بضد تھا۔ اس نے کہا کہ وہ خواجہ سرا سے محبت کرتا ہے۔ کوتوال امیش کمار ملک نے کہا کہ جھگڑے کے بعد گھر والوں نے اس معاملے خاموشی اختیار کر لی۔ اس معاملے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، شکایت ملنے پر کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details