گیا: پوری دنیا میں دسویں محرم کو امام حسین کی شہادت کی یاد میں تعزیت کے لیے جلوس برآمد ہوتا ہے۔ امام حسین کے پیغام کو یاد کیا جاتا ہے کہ انہوں نے پوری دنیا کو اپنی شہادت کے ذریعہ پیغام دیا ہے کہ ظلم کے خلاف کبھی چپ نہیں رہنا ہے۔ سبھی جگہوں پر یوم عاشورہ کو ہی جلوس نکلتا ہے لیکن بہار کے ضلع گیا میں دسویں محرم کے بجائے 11 محرم کو اہل تشیع کی جانب سے جلوس نکلتا ہے۔ گیارہ محرم کو اہل تشیع کی طرف سے علم اور ماتم کے جلوس کیوں نکلتے ہیں؟ اس حوالہ سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے عزاداروں اور یہاں کے لوگوں سے خصوصی گفتگو کی۔
گیارہ محرم کو گیا میں نکلنے والے ماتمی جلوس کی کیا ہے تاریخ؟ (ETV Bharat Urdu) ضلع گیا میں اس وجہ سی نکلتا ہے ماتمی جلوس (ETV Bharat Urdu) کیوں نکلتا ہے گیارہ محرم کو ماتمی جلوس؟
جب جلوس میں شامل افراد سے خصوصی گفتگو کی گئی تو بتایا گیا کہ پوری دنیا میں دس محرم کو جلوس نکلتا ہے لیکن بہار کا ضلع گیا واحد ایسا ضلع ہے جہاں گیارہ محرم کو جلوس نکلتا ہے۔ اس کے پیچھے کی تاریخ اور روایت بہار کے پالی گاؤں سے جڑی ہوئی ہے۔ پٹنہ ضلع میں واقع پالی ایک جگہ ہے۔ جہاں کے خان بہادر سید شاہ خیرات احمد تھے، سید شاہ خیرات احمد' نواب ' تھے اور ان کی جائداد پالی سے لے کر گیا تک تھی۔ خان بہادر سید شاہ خیرات احمد کے خاندان کے ایک فرد' پوتا' سید شاہ سلمان حسین نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پالی میں دس محرم کو جب پہلی بار علم اٹھا تو گیا سے بھی کافی لوگ گئے۔ چونکہ پالی گاؤں گیا سے جڑا ہوا تھا تو 10 محرم کو جب پالی میں یہ جلوس ختم ہوتا تھا تو سارے پالی کے لوگ یہاں آتے تھے اور یہاں 11 تاریخ کو جلوس نکلتا تھا۔
گیارہ محرم کو گیا میں نکلنے والے ماتمی جلوس کی کیا ہے تاریخ؟ (ETV Bharat Urdu) یہ بھی پڑھیں:
گیا میں 11ویں محرم کو نم آنکھوں اور ماتم کے ساتھ شیعہ مسجد سے جلوس برآمد - Muharram Juloos
گیارہ محرم کو نکلنے کی روایت گیا سے ہوئی شروع
گیارہ محرم کو جلوس نکلنے کی روایت گیا میں شروع ہوئی ہے۔ سید سلمان حسن نے کہا کہ یہ یونیک ہے کہ پورے انڈیا میں بلکہ یہ پورے دنیا میں ایسا نہیں ہوگا کہ 11 تاریخ کو جلوس نکلتا ہو۔ یہاں اس لیے شروع ہوا کیونکہ وہاں پالی سے لوگ آتے تھے اور یہاں سب مل کے 11 تاریخ کو جلوس نکالتے تھے اور وہ روایت اب تک برقرار ہے۔ جب کہ سید جاوید نے اس حوالہ سے بتایا کہ 11 محرم کا جلوس جو ہے اس میں اطراف کے جتنے لوگ ہیں وہ آتے ہیں تاکہ یہاں پر بڑی تعداد میں اس جلوس کو نکالا جا سکے۔
گیارہ محرم کو گیا میں نکلنے والے ماتمی جلوس کی کیا ہے تاریخ؟ (ETV Bharat Urdu) ضلع گیا میں اس وجہ سی نکلتا ہے ماتمی جلوس (ETV Bharat Urdu) سید محسن رضا نے کہا کہ چونکہ یہاں پر اہل تشیع کی آبادی تھوڑی کم ہے، لہٰذا اس کی بھرپائی کرنے کے لیے ہر سال 11 محرم کے دن اس جلوس کو نکالا جاتا ہے اور امام حسینؓ کا جو پیغام تھا اس پیغام کو عام کیا جاتا ہے، تاکہ لوگوں تک انسانیت کا پیغام پہنچ سکے۔ اس بار پٹنہ، پالی سے لے کر جہان آباد، جپلا حسین آباد، سریہ اور گیا و اطراف کے لوگ یہاں پر حضرت امام حسین علیہ السلام کو تعزیت پیش کرنے کے لیے آئے ہیں۔ واضح ہو کہ گیا میں گیارہ محرم کے دن میں اہل تشیع کی طرف سے جلوس نکل کر شام کو اختتام پذیر ہوتا ہے اور اس کے بعد شام سے سنی مسلمانوں کی جانب سے اکھاڑا نکالا جاتا ہے۔