کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کرناٹک اور دہلی کی طرح مغربی بنگال میں بھی خواتین مسافروں کے لئے خصوصی بس خدمات کا آغاز کیا گیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے اس قدم سے خواتین میں زبردست خوشی پائی جا رہی ہے۔اس سے قبل مغربی بنگال میں خواتین کے لئے لیڈیز اسپیشل ٹرین چلائی جاتی تھی۔
کولکاتا میں خواتین کے لئے خصوصی بس خدمات کا آغاز (etv bharat) اس بار مغربی بنگال حکومت نے ریاست کی خواتین کے مسافر کو آسان بنانے کے مقصد سے خواتین کی خصوصی بس سروس شروع کی ہے۔ اس بس نے منگل کو ہاوڑہ سے اپنا سفر شروع کیا۔ منگل کو، 'لیڈیز اسپیشل بس' تجرباتی طور پر ہاوڑہ بس اسٹینڈ سے وزیر ٹرانسپورٹ اسنیہایش چکرورتی کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا۔
اس بس میں صرف خواتین ہی سوار ہو سکتی ہیں۔ یہ خصوصی بس ہاوڑہ بس ڈپو سے ہر صبح 9:30 بجے روانہ ہوگی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ یہ بس ہر روز ہاوڑہ بس اسٹینڈ سے لیڈیز اسپیشل بس روانہ ہوگی اور بالی گنج تک جائے گی۔ بس پارک اسٹریٹ، ایلگین روڈ، راس بہاری سے ہوتے ہوئے بالی گنج پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھیں:کارپوریشن کے عملہ کے لئے خصوصی بس خدمات کا آغاز
انہوں نے مزید کہاکہ اگرچہ اس بس کا ڈرائیور مرد ہے لیکن کنڈکٹر ایک خاتون ہوگی۔ اب تک ہاوڑہ سے ایک بس چلائی گئی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ مستقبل میں مسافروں کی تعداد کے مطابق بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ یہ خصوصی بس بالی گنج سے روازنہ شام 5:30 بجے ہاوڑہ کے لیے روانہ ہوگی۔