اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس پی دفتر گھیراو کے دوران بی جے پی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان تصادم

Sandeshkhali Incident In Bengal شمالی24 پرگنہ کے سندیش کھالی تشدد معاملے کو لے کر بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار کی قیادت میں بی جے پی کے حامیوں کی پولیس سپرٹینڈنٹ دفتر گھیراو کرنے کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا ہے۔

ایس پی دفتر گھیراو کے دوران بی جے پی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان تصادم
ایس پی دفتر گھیراو کے دوران بی جے پی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان تصادم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 6:25 PM IST

شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے ضلع شمالی24 پرگنہ کےسندیش کھالی میں ترنمول کانگریس کے رہنما شاہجہاں شیخ کے گھر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ ماری کارروائی کے دوران چند اہلکاروں پر حملے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔سندیش کھالی معاملے کو لے کر بی جے پی نے حکمراںجماعت ترنمول کانگریس کو مسلسل ہندف تنقید بنا رہی ہے۔

شمالی24 پرگنہ کے سندیش کھالی تشدد معاملے کو لے کر بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار کی قیادت میں بی جے پی کے حامیوں کی بشیرہاٹ میں واقع پولیس سپرٹینڈنٹ دفتر گھیراو کرنے کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا ہے۔پولیس نے بی جے پی کے متعدد حامیوں کو بریکیڈ توڑنے اور ہنگامہ برپا کرنے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار کی نگرانی میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنان پولیس بریکیڈ توڑ کر ضلع ایس پی دفتر کا گھیراو کرنے کی طرف بڑھ رہے تھے۔اسی دوران مغربی بنگال پولیس نے بی جے پی کے حامیوں کو روکنے کی کوشش کی تو ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔پولیس اہلکاروں پر مبینہ طور پر پتھراو کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر کا سندیش کھالی کا دورہ، خواتین کا شاہجہاں شیخ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

پولیس فورا حرکت میں آئی اور ایس پی کے دفتر کیں زبردستی داخل ہونے والے بی جے پی کے حامیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔پولیس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی کی بھی اطلاع ہے۔پولیس نے حالت قابو پانے کے لئے سخت کارروائی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details