اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال میں این آر سی کبھی بھی نافذ نہیں ہوگا:ممتابنرجی - سی اے اے

Mamata Banerjee On CAA ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے ایک بار پھر واضح لفظوں میں کہاکہ مغربی بنگال میں کسی بھی قیمت پر این آر سی نافذ نہیں ہوگا۔این آر سی کی بات تو دور کی ہے یہاں ڈیٹینشن کیمپ(حراستی کیمپ) تک بننے نہیں دیا جائے گا۔

بنگال میں سی اے اے کبھی بھی نافذ نہیں ہوگا:ممتابنرجی
بنگال میں سی اے اے کبھی بھی نافذ نہیں ہوگا:ممتابنرجی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 6:50 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی این آر سی کو لے کر مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت پر جم کر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوا نہیں کہ چند لوگ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی نافذ کرنے کی بات کرنے لگتے ہیں۔وہ لوگ سی اے اے اور این آر سی کے نام پر لوگوں کو ڈراتے ہیں۔لیکن یہ سب بنگال میں نہیں چلے گا۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ مغربی بنگال میں کسی بھی قیمت پر این آر سی نافذ نہیں کیا جائے گا۔میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں اور اب بھی اس معاملے کو لے کر سخت ہوں۔بنگال کے لوگوں کو ڈرایا نہیں جا سکتا ہے۔الیکشن سے پہلے ہی این آر سی کی باتیں کیوں کی جای ہے۔

ممتابنرجی نے کہاکہ شمالی بنگال کے بیشتر اضلاع میں لوگوں کے آدھار کارڈ غیر فعال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب سوال یی پیدا ہوتا ہے کہ آدھار کارڈ کو غیر فعال کرنے سے کسی کی شہریت چلی جائے گی۔حکومت کو اس کی وضاحت کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بنگال کے درجنوں افراد کے آدھارکارڈ کئے جانے پر ممتا بنرجی ناراض

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے کہاکہ جب این آر سی نافذ نہیں ہوگا تو بنگال میں ڈیٹینشن کیمپ کیسے بن سکتا ہے۔بنگال میں ڈیٹینشن کیمپ کون بنائے گا۔بنگال کے لوگوں کو ان سب باتوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔مغربی بنگال کی حکومت آپ لوگوں کے ساتھ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details