کولکاتا: لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے منظر عام پر آنے کے بعد سے ہی ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی مہنگائی میں تشویشناک اضافہ ہو سلسلہ جاری ہے۔روز مرہ کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے سبب متوسط طبقے کی پریشانیاں بڑھ رہی ہیں۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کولکاتا اور اس کے اطراف کے بازاروں میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کو روکنے کے مقصد سے ریاستی سیکریٹریٹ بلڈنگ میں ایک اہم میٹنگ کی ۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی ٹاسک فورس کے اراکین کے ساتھ میٹنگ کی۔انہوں نے بازاروں میں ضروری اشیا کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کی ہدایت دی
حالیہ دنوں میں سبزیوں سے شروع ہوکر مچھلی اور گوشت کی قیمتوں میں ناقابل یقین اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بازاروں میں بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کی کوشش تیز کردی گئی ہے۔