اردو

urdu

ETV Bharat / state

اکیس فروری کو وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا دورہ پنجاب - ممتابنرجی کا دورہ پنجاب

Mamata Banerjee Punjab visit ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 21 فروری کو عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر پنجاب کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔لوک سبھا انتخابات سے قبل ممتابنرجی کا دورہ پنجاب کئی اعتبار سے سمجھا جا رہا ہے۔

اکیس فروری کو وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا دورہ پنجاب
اکیس فروری کو وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا دورہ پنجاب

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2024, 4:46 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی لوک سبھا انتخابات سے قبل پنجاب کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ 21 فروری کو مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب کے دورے پر جانے کا فیصلہ کیا۔ ہر سال یوم مادری زبان کے موقع پر وزیر اعلیٰ جنوبی کولکاتا کے راس بہاری میں شہیدا کی یاد میں منعقد ایک تقریب میں شرکت کرتے ہیں۔ لیکن اس بار یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ وزیر اعلیٰ نے لوک سبھا انتخابات سے قبل پنجاب کے دورے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ٹی ایم سی کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتابنرجی پنجاب ایسے وقت میں جا رہیں ہیں جب دونوں ریاستوں کا سیاسی ماحول یکساں ہے۔اطلاع کے مطابق 21 تاریخ کو امرت سر پہنچنے کے بعد وہ گولڈن ٹیمپل بھی جائیں گی۔ اگرچہ مکمل سفر کا پروگرام ابھی تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے، جہاں تک معلوم ہوا ہے ممتا کا دورہ دو سے تین دن کا ہو سکتا ہے۔

ممتابنرجی کا دورہ پنجاب کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔کیونکہ عاپ کے سربراہ اروند کجیریوال نے دہلی اور پنجاب میں تنہا لوک سبھا انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری طرف ممتابنرجی نے لوک سبھا انتخابات کو لے کر واضح طور پر کچھ کہا نہیں ہے لیکن انہوں نے کئی مرتبہ اشارہ دیا ہے کہ ٹی ایم سی بنگال میں تنہا الیکشن لڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کسانوں پر آنسو گیس کے استعمال پر ممتا کی مرکزی حکومت پر تنقید

وزیراعلیٰ ممتانبرجی 21 فروری کو دورہ پنجاب کے دوران وزیراعلیٰ بھگونت مان سمیت عاپ کے دیگر اعلیٰ رہنماوں سے ملاقات کرنے والی ہیں۔اس کے علاوہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجیریوال سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details