کولکاتا:مغربی بنگال سمیت ملک کی تمام ریاستوں میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کے جنم دن کا جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے۔مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت تمام اضلاع میں نیتاجی سبھاش طندر بوس کے جنم دن کے موقع پر مختلف ثقافتی تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی درمیان وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائیش کے موقع پر کو خراج عقیدت پیش کی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ نیتاجی سبھاش چندر بوس ہندوستان کے سب سے بڑے مجاہد آزادی ہیں۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کے جنم دن کو قومی تعطل قرار دینے کا مطالبہ برسوں سے جاری ہے لیکن اس سلسلے میں اب تک کوئی ٹھوس قدم اٹھایا نہیں گیا ہے۔نیتاجی سبھاش چندر بوس کی خدمات نے ملک کی جنگ آزادی میں نمایاں کارنامہ انجام دیا ۔ہم گزشتہ 20 برسوں سے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے جنم دن کے موقع پر سرکاری تعطل کا مطالبی جا رہا ہے لیکن مرکز حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خلیج بنگال کی گہرائیوں سے ایک راز کا انکشاف
انہوں نے کہاکہ نیتاجی سبھاش چندر سمیت تمام مجاہد آزادی کی خدمات کو ہمیں یاد رکھنا ہے انہوں نے ہمارے لئے اپنی جان کی قربانی دی ہے۔اس دن کو یاد بنانے کے لئے ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔