مرشدآباد:بدھ کی صبح راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا بنگال کے مالدہ ضلع میں داخل ہوئی ۔بنگال میں داخل ہونے کے بعد دیکھا گیا کہ ان کی کار کا شیشہ ٹوٹ گیا ہے۔اس وقت ان کی گاڑی میں بنگال کانگریس کے صدر ادھیررنجن چودھری موجود تھے۔ادھیررنجن چودھری نے الزام عائد کیا کہ اول دن سے ہی بنگال حکومت ہماری مدد نہیں کررہی ہے۔خیال رہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تھا اس وقت ممتا بنرجی مالدہ سے مرشدآباد آرہی تھیں ۔
مرشدآباد پہنچنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ راہل گاندھی کے کار کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم اس کی حمایت نہیں کرتے ہیں اور یہ افسوس ناک واقعہ ہے۔