کولکاتا: ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے دو نو منتخب ایم ایل ایز کی حلف برداری پر جاری تعطل کے درمیان اسپیکر بیمن بنرجی نے جمعرات کو مغربی بنگال اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایوان کا کام کاج مکمل طور پر گورنر پر منحصر نہیں ہے۔ خصوصی اجلاس جمعہ کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جس کی مدت کا فیصلہ اسی دن دوپہر 12 بجے ہونے والے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے بنرجی نے اسمبلی کی خود مختاری پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہم بے بس ہیں تو وہ غلط ہے۔اسمبلی بے بس نہیں ہے۔ سب کچھ گورنر کے ہاتھ میں نہیں ہے، آپ ہم پر ہر چیز مسلط نہیں کر سکتے، ہم سب کو اصول، ضابطے اور آئینی معیارات کی ضرورت ہے۔ اس پر عمل کرنا پڑے گا۔