اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہم مہاراشٹر میں اتحاد اور اعتماد کے ساتھ عوام کو بیدار کرنے آئے ہیں، سناتن پانڈے - Maharashtra Politics

بلیا کے رکن پارلیمنٹ سناتن پانڈے ان دنوں ممبئی میں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم مہاراشٹر میں اتحاد اور اعتماد کے ساتھ عوام کو بیدار کرنے آئے ہیں۔ وہیں حمیر پور سے رکن پارلیمنٹ اجے سنگھ لودھی نے بھی کہا کہ ہم مہاراشٹر کے عوام کا اعتماد حاصل کرلیں گے۔

We have come to awaken people in Maharashtra with unity and confidence: Sanatan Pandey
ہم مہاراشٹر میں اتحاد اور اعتماد کے ساتھ عوام کو بیدار کرنے آئے ہیں: سناتن پانڈے (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 5:02 PM IST

ممبئی:بلیا کے رکن پارلیمنٹ سناتن پانڈے نے کہا کہ بلیا کے بنا ہندستان کی تاریخ ادھوری ہے۔ بلیا کا ذکر ہوگا تو منگل پانڈے کا ذکر ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہاں یعنی مہاراشٹر میں خاصی آبادی ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اتر پردیش کے جو لوگ ممبئی میں مقیم ہیں۔ اُن سے ہم جڑے رہیں۔ کیونکہ اکھلیش یادو کو چاہنے والے لوگ یہاں بھی بہت ہیں۔ اس لیے ہم اُنہیں بیدار کریں گے۔ کانوڑ یاترا کو لےکر حکومت نے دوکان مالکان کے نام ظاہر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ لیکن اب پورا ملک جاگ چکا ہے۔ اب عوام نے بھی انہیں پسند نہیں کیا۔ عوام نے جمہوری حقوق کا استعمال کرتے ہوئے ٹھوس جواب دیا۔ یہ اسی طرح کی کوشش کرتے رہیں گے۔ لیکن کامیاب نہیں ہوں گے۔ یہاں ذات اور مذہب کے بنیاد پر کسی کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔

ہم مہاراشٹر میں اتحاد اور اعتماد کے ساتھ عوام کو بیدار کرنے آئے ہیں: سناتن پانڈے (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

ممبئی پولیس کی خفیہ رپورٹ میں ایم ایم آر کی جگہ پر لینڈ فاقیاوں کے قابض ہونے کا سنسنی خیز انکشاف - Mumbai Police On Land Mafias


حمیر پور کے رکن پارلیمنٹ اجے سنگھ لودھی نے کہا کہ ہم مہاراشٹر میں کوشش نہیں کر رہے بلکہ ہمیں پورا اعتماد ہے۔ کیونکہ سماجوادی پارٹی کے جو لوگ ہیں وہ کٹر ہیں۔ اتر پردیش کی عوام اور ملک کی عوام بی جے پی کی پالیسی تو سمجھ چکی ہے۔ اس لیے اُنہیں پسند نہیں کیا جاسکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم یہاں انڈیا اتحاد کے ساتھ پورے بھائی چارے کے ساتھ نبھائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ کانوڑ یاترا میں حکومت کا جو نام لکھنے کا رویہ ہے۔ وہ بانٹنے والا رویہ ہے۔ وہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔ میں محرم کو بھی مانتا ہوں اور میرے حلقے کے لوگ ہندوؤں کے تیوہار میں شامل ہوتے ہیں۔ تو یہاں بی جے پی کی پالیسی کہاں کام کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details