بیربھوم: لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران مغربی بنگال میں کئی مقامات پر تشدد کے واقعات کی اطلاع ہے۔ درگاپور میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔ بیر بھوم میں بی جے پی کارکنان نے الزام لگایا ہے کہ حکمراں جماعت ٹی ایم سی کارکنان نے پولنگ بوتھ کے باہر ان کے کینمپ میں توڑ پھوڑ کی۔
ٹی ایم سی کے ایک لیڈر نے کہا کہ صبح 6 بجے بی جے پی کے لوگ مرکزی فورسز کے ساتھ آئے اور ووٹروں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جب ٹی ایم سی کارکنان نے اس کے خلاف احتجاج کیا تو انہیں دھمکیاں دی گئیں۔ علاقے کے لوگ بھی اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ بی جے پی کے حامی باہر سے پولنگ ایجنٹ لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔