گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں انتخابی تشہیر عروج پر ہے۔ تاہم اس دوران بی جے پی کے ایک رہنماء کی طرف سے جمہوریت کے لئے خطرناک بیان دے کر اپوزیشن کے اس بیان کو تقویت دی۔ اس میں اپوزیشن کے رہنماؤں کی طرف سے مسلسل کہا جاتا ہے کہ سازش یہ ہے کہ آئین کو بدلنے کی کوشش ہے اور جب آئین بدل دیا جائے گا تو سارے حقوق سمیت انتخاب ہونا بھی ختم ہو سکتا ہے۔
بی جے پی رہنماء کے اس بیان کو بہار آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیراعلی تیجسوی یادو نے بھی شیئر کیا ہے۔ بی جے پی لیڈر مراری سنگھ چندرونشی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے ۔اس میں وہ بہار حکومت کے وزیر اور گیا ٹاؤن اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر پریم کمار کی موجودگی میں آئین کو تبدیل کرنے کا بیان دے رہے ہیں ۔
دراصل بہار حکومت کے وزیر پریم کمار کی موجودگی میں ایک انتخابی میٹنگ کے دوران بی جے پی کے ایک رہنماء ہندوستان کے آئین کو تبدیل کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ بودھ گیا کے رہنے والے بی جے پی کے سینئر رہنماء مراری سنگھ چندرونشی ہیں، جو میٹنگ کے دوران لوگوں سے سابق وزیر اعلی اور گیا پارلیمانی حلقہ سے این ڈی اے اُمیدوار جیتن رام مانجھی کو ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں۔