اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ونچت بہوجن اگاڑی کی جانب سے مولانا سلمان ازہری کی حمایت میں جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ ونچت بہوجن آگاڑی کی جانب سے ڈویژنل کمشنر کو ایک مطالباتی مکتب دیا گیا جس میں مہاراشٹر کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
مطالبات مکتوب میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر میں تعصب پسند عناصر اور سیاسی لیڈران گزشتہ دو برسوں سے اپنے بیانات کے ذریعہ مسلمانوں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔ بالخصوص حیدرآباد کے ٹی راجہ نتیش رانے اور کالی چرن مہاراج جلسہ عام کے دوران کئی مرتبہ مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کا زہر اگل چکے ہیں۔ متنازعہ بیانات کے باوجود ان شر پسندوں کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ حالانکہ ان کے خلاف دفعہ 353 کے تحت پولس کیس بھی درج کئے گئے ہیں۔