اتر پردیش میں راجیہ سبھا کے 10 نشستوں پر یو پی اسمبلی میں انتخابات ہو رہا ہیں جس میں بی جے پی اور سماجوادی کے کل 11 امیدوار میدان میں ہیں سماجوادی پارٹی نے تین امیدوار کو میدان میں اتارا تھا تیسرے امیدواروں کو کامیابی کے لیے ایک ووٹ کی ضرورت تھی جبکہ بی جے پی کے اٹھویں امیدوار کی کامیابی کے لیے کئی ووٹوں کی ضرورت تھی لیکن سماجوادی پارٹی کے 8 اراکین اسمبلی نے کراسوٹنگ کر بی جے پی کے اٹھویں امیدواروں کو کامیاب بنا دیا ہے۔
وہیں اطلاعات کے مطابق یہ بھی بات سامنے ارہی ہے کہ اوم پرکاش راج بھر کی بھارتیہ سہیل دیو پارٹی کے دو اراکین اسمبلی نے سماجی پارٹی کے تیسرے امیدوار کو کراس ووٹنگ کی ہے جبکہ سماج وادی پارٹی سے منوج پانڈے ،اونچا ہار حلقہ اسمبلی، راکیش پانڈے، جلال پور امبیڈکرنگر ، بنود چترویدی کالپی جالون ، راکیش پرتاب سنگھ ، ابھیے سنگھ گوسائی گنج ، پوجا پال ، اشیش موریہ اور مہاراجی دیوی نے کراس ووٹنگ کی ہے۔
اترپردیش: راجیہ سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے تیسرے امیدوار کی شکست یقینی - راجیہ سبھا انتخاب
Rajya Sabha elections اتر پردیش میں راجیہ سبھا کے انتخابات میں کل 11 امیدوار میدان میں ہیں سماجوادی پارٹی نے تین امیدوار کو میدان میں اتارا تھا تیسرے امیدواروں کو کامیابی کے لیے ایک ووٹ کی ضرورت ہے۔
Published : Feb 27, 2024, 10:16 PM IST
سماجوادی پارٹی کی قومی صدر اکھلیش یادو نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جن اراکین اسمبلی نے کراس ووٹنگ کی ہے ان پر کاروائی کی جائے گی اور ہمارے اراکین اسمبلی کا ماننا ہے کہ ان کو اب دور کر دیا جائے انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں یہ لوگ عوام کے سامنے کیسے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کچھ اراکین اسمبلی کو بھاری بھرکم پیکج کا لالچ دیا ہوگا یا ان کو سیکیورٹی کی ضرورت ہوگی یا ان پر مقدمات رہے ہوں گے اس کے لیے وزیر اعلی یا دہلی سے فون آیا ہوگا۔
راجیہ سبھا کے لیے سماج وادی پارٹی نے رام جی سومن، جیا بچن الوک رنجن جبکہ بی جے پی نے آر پی این سنگھ ، سودھانشوترویدی ، چودھری تیجویر سنگھ، سادھنا سنگھ، امرپال موریہ، سنگیتا بلونت اور نووین جین سنجے سیٹھ کو میدان میں اتارا ہے۔