اردو

urdu

ETV Bharat / state

دانش آزاد انصاری نے مرکزی اقلیتی بہبود کے وزیر کرن رججو سے ملاقات کی - Danish Ali Meet Central Minister

ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود دانش آزاد انصاری نے نئی دہلی میں پارلیمانی امور اور اقلیتی بہبود کے مرکزی وزیر کرن رجیجو سے ملاقات کی۔ انہوں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

دانش آزاد انصاری نے مرکزی اقلیتی بہبود کے وزیر کرن رججو سے ملاقات کی
دانش آزاد انصاری نے مرکزی اقلیتی بہبود کے وزیر کرن رججو سے ملاقات کی (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 11:59 AM IST

لکھنؤ:ملاقات کے دوران اقلیتی سماج سے متعلق مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں مدارس کے تعلیمی نظام اور وقف املاک کے انتظامات سے متعلق امور پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مدرسہ کی جدید کاری اور اساتذہ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ مدرسہ کی تعلیم کو جدید تعلیم سے جوڑنے پر بات ہوئی۔ اقلیتی نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ مدرسہ جدید کاری اساتذہ اسکیم کے تحت یو پی میں تقریبا 22 ہزار اساتذہ مدارس میں خدمات انجام دے رہے تھے لیکن مرکزی حکومت نے اس اسکیم کو بند کر دیا۔اس سے اساتذہ میں شدید بے چینی مایوسی غم غصہ ہے مدرسہ جدید کاری اسکیم کے تحت خدمات انجام دینے والے اساتذہ نے کئی بار وزیر مملکت دانش ازاد انصاری سے ملاقات کی ۔

یہپ بھی پڑھیں:خطاطی اور اودھ کی وراثت پر بین الاقوامی نمائش ہیر ٹیج آف اودھ کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ ہم اس کوشش کریں گے کہ مرکزی حکومت اسے بحال کرے۔ وزیر موصوف نے اساتذہ سے کہا بھی تھا کہ مدرسہ کے طلباء کو مرکزی تعلیم سے جوڑنے کے لیے اساتذہ بہت اہم خدمات انجام دے رہے تھے۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی فلاح و بہبود کرن رججو سے ملاقات کے بعد یہ بھی قیاس ارائیاں تیز ہو گئی ہیں مدرسہ جدید کاری اسکیم کو کیا بحال کیا جا سکتا ہے اور اس کے تحت انے والے ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے بھی اپیل پر بات چیت کی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details