حیدرآباد: وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہاکہ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت مکمل اکثریت کے ساتھ قائم ہوئی ہے اور کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اس حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کسی میں اس حکومت کو گرانے کی ہمت ہے؟ ایک غریب کا بچہ وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھا ہے تو کچھ لوگوں کے پیٹ میں درد ہورہا ہے۔۔ سکندرآباد میں این ایچ 44 پر ایلیویٹیڈ کوریڈور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد، سی ایم نے کچھ دیر خواتین سے بات چیت کی۔ بعد ازاں انہوں نے ملکاجگری پارلیمانی حلقہ کے میڑچل میں منعقدہ عوامی آشیرواد میٹنگ میں شرکت کی۔
حیدرآباد شہر کے چاروں طرف یکساں ترقی کے اقدامات کئے جائیں گے: ریونت ریڈی - all around Hyderabad city
سکندرآباد میں این ایچ 44 پر ایلیویٹڈ کوریڈور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد، سی ایم نے خواتین سے بات چیت کی۔ اس کے بعد انہوں نے ملکاجگری پارلیمانی حلقہ کے میدچل میں منعقدہ عوامی آشیرواد میٹنگ میں شرکت کی۔
Published : Mar 14, 2024, 4:55 PM IST
ریونت ریڈی نے اپنی حکومت کے گرنے کی پیشنگوئی کرنے پر اپوزیشن سے پوچھا کہ کیا سابق وزیر اعلی کے سی آر نے ان کے فارم ہاؤس میں جو عمارت تعمیر کی تھی وہ تین سال کے اندر منہدم ہو جائے گی۔ ریونت نے کہا کہ جو لوگ دھرنا چوک کو ہی ہٹا دینے کی بات کرتے تھے وہ آج وہاں دھرنا دے رہے ہیں۔ اس پروگرام میں وزراء سریدھر بابو، جوپلی کرشنا راؤ اور دیگر عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی ایم ریونت ریڈی نے کہا کہ مجھے یہ عہدہ اس لیے ملا کیونکہ میں عوام کے لیے لڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اقتدار صرف کارکنوں کی مشکلات کی وجہ سے ملا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام موجودہ میٹرو لائنوں کو کانگریس حکومت نے منظوری دی ہے۔ انہوں نے پچھلی کے سی آر حکومت پر تنقید کرتے ہوے کہا کہ دس سالوں میں میٹرو لائن کا ایک بھی نیا کلومیٹر نہیں بڑھایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب حیدرآباد کے چاروں اطراف یکساں طور پر ترقی ہوگی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا اس مہینے کی 12 تاریخ کو پریڈ گراؤنڈ میں ایک لاکھ خواتین کے ساتھ ایک بہت بڑا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے اور تمام خواتین کو اس میں شرکت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان خواتین نے آر ٹی سی بسوں میں سفر کیا ہے۔ جو کہ حکومت کی طرف سے مفت سروس ہے، سی ایم ریونت ریڈی نے کہا کہ 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں کو بجلی مفت دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ 500 روپے کے گیس سلنڈر کی اسکیم بھی شروع کی جا چکی ہے۔