حیدرآباد : تلنگانہ میں ناگر کرنول ضلع کے ڈومالاپنٹا میں ایس ایل بی سی ٹنل میں آج حادثہ پیش آیا۔ سری سیلم کے بائیں کنارے نہر کی سرنگ میں 14 کیلومیٹر پر 3 میٹر لمبی چھت گر گئی۔ چھت گرنے سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کے بعد فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صبح کی شفٹ کے دوران 50 مزدور ٹنل میں کام کررہے تھے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹنل میں نصب ایک حصہ گر گیا۔
حادثہ کے بعد ایک ایک کر کے 43 مزدور محفوظ طریقہ سے سرنگ سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے تاہم ابھی بھی 7 مزدوروں کے سرنگ میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ ٹنل میں بجلی کی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے۔ پولیس کی مدد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بائیں سرنگ پر صرف 4 دن پہلے کام دوبارہ شروع ہوا۔ محکمہ آبپاشی کے اہلکار جائے وقوعہ سے تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔