بنگلورو: مسلمان چاہے کسی بھی میدان میں مصروف عمل ہو، اسے چاہیے کہ وہ پیارے نبی کی سنتوں پر عمل کرنے والا بنے، اسی مقصد کے ساتھ شہر بنگلور کے متعدد مساجد کے ذمہ داران کی جانب سے متحدہ طور پر سیرت کویز منعقد کیا گیا۔
اس کویز میں بچوں سے لیکر بڑھوں تک کل 850 افراد نے حصہ لیا ۔ان میں کامیاب افراد کو ایوارڈس سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔مسجد اقصٰی میں منعقد کئے گئے اس سیرت کوئز کی تیاریاں تقریباً 3 مہینوں تک چلیں، انتظامیہ کی جانب سے پارٹیسیپینٹس کو سیرت کے متعلق سوالات دئے جاتے اور ہر ہفتے کلاسسز و ٹیسٹس کا اہتمام کیا جاتا، ان سب ایکٹیویٹیز کے دوران علاقے کے تقریباً سبھی گھروں کے بچے، خواتین و بڑوں کے نزدیک پیارے نبی کی سیرت گفتگو کا موضوع رہا۔