اردو

urdu

ETV Bharat / state

نو منتخب ارکان اسمبلی کا دھرنا - Two MLAs sit on Dharna

دو نو منتخب رکن اسمبلی سیانتکا بنرجی اور رعیت حسین نے گورنر سی وی آنند بوس کی ہدایت کے مطابق دن میں 12 بجے حلف لینے کے لئے راج بھون(گورنرہاوس) نہیں گئے۔ وہ اسمبلی میں حلف اٹھانے پر بضد ہیں۔ دونوں رکن اسمبلی مغربی بنگال اسمبلی کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے۔

نو منتخب ارکان اسمبلی کا دھرنا
نو منتخب ارکان اسمبلی کا دھرنا (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 26, 2024, 3:00 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کو راج بھون (گورنر ہاوس) میں حلف لینے کی ہدایت دی تھی ۔گورنر کی جانب سے جاری ہدایت کے بعد سے ہی ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نے مخالفت شروع کردی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہ راج بھون کے بجائے مغربی بنگال اسمبلی میں حلف لیں گے۔

دو نو منتخب رکن اسمبلی سیانتکا بنرجی اور رعیت حسین نے گورنر سی وی آنند بوس کی ہدایت کے مطابق دن میں 12 بجے حلف لینے کے لئے راج بھون(گورنرہاوس) نہیں گئے۔وہ اسمبلی میں حلف اٹھانے پر بضد ہیں ۔دونوں رکن اسمبلی مغربی بنگال اسمبلی کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ دونوں رکن اسمبلی بدھ کو گیارہ بجے قانون ساز اسمبلی پہنچے۔ انہوں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ حلف برداری کے لئے راج بھون نہیں جائیں گے کیونکہ ان کے کام کی جگہ اسمبلی ہے ۔اس لیے وہ اسمبلی میں ہی حلف کا انتظار کریں گے۔ قانون ساز اسمبلی میں جاتے ہی وہ قانون ساز اسمبلی کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر گورنر کا انتظار کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:ترنمول نے چار حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے حلف برداری کا وقت دوپہر 12 بجے مقرر کیا۔ لیکن دونوں نو منتخب رکن اسمبلی وہاں نہیں گئے۔ وہ اسمبلی میں گورنر کا انتظار کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی وہ دھرنے پر بھی بیٹھے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details