اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کانگریس اور سی پی ایم بنگال میں سب ایک ہیں :ممتا بنرجی - Lok Sabha Election 2024

Mamata Banerjee Slams BJP وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج شمالی بنگال کی تین سیٹوں پر پولنگ سے قبل رائے گنج اور بالور گھاٹ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا اور بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کانگریس اور سی پی ایم کو نہیں بخشا ہے۔مرکز میں انڈیا اتحاد کے ساتھ مل کرحکومت بنانے کا دعویٰ کرنے والی ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ کانگریس اور سی پی آئی ایم بنگال میں بی جے پی کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں ۔

بی جے پی کانگریس اور سی پی ایم بنگال میں سب ایک ہیں :ممتا بنرجی
بی جے پی کانگریس اور سی پی ایم بنگال میں سب ایک ہیں :ممتا بنرجی

By UNI (United News of India)

Published : Apr 18, 2024, 8:37 PM IST

بی جے پی کانگریس اور سی پی ایم بنگال میں سب ایک ہیں :ممتا بنرجی

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم لوگ بدعنوان ہیں ۔میں ان سے ثبوت مانگ رہی ہوں ۔میں نے بار بار کہا ہے کہ بنگال، بہار، اتر پردیش اور مہاراشٹرا چار ریاستوں میںہونے والی کرپشن کی فہرست شائع کریںاس کے بعد معلوم ہوجائے گا کہ بنگال میں کرپشن ہوئی ہے یا نہیں ۔ مقامی طور پر کچھ شرپسند تھےجنہیں ہم نے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔

ممتا بنرجی نے یہ بھی کہاکہ بنگال کی ثقافت کو بچانے کے لیے ترنمول کانگریس ہی واحد متبادل ہے۔ کوئی بھی بنگال کی ثقافت کو نہیں بچاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پی ایم، کانگریس اور بی جے پی جگائی-مدھائی-گدائی ہیں۔ انہیں ایک ووٹ بھی نہ دیں۔ سی پی ایم-کانگریس کو ووٹ دینے کا مطلب ہے بی جے پی کے ہاتھ مضبوط کرنا۔ وہ پنچایت میں مل کر کام کرتے ہیں۔ اسمبلی میں مل کر کام کرتے ہیں۔ بنگال میں مل کر کام کررہے ہیں۔ کیرالہ میں کانگریس اورسی پی ایم کی لڑائی ہے اور بنگال میں کانگریس اورسی پی ایم بھائی بھائی ہیں یہ کیسی دوستی ہے۔ کچھ دوستی، کچھ تفریح۔ ہم یہ سب نہیں کرتے۔خیال رہے کہ ممتا بنرجی بھی انڈیا اتحاد کے ابتدائی دنوںمیں کانگریس اور سی پی آئی ایم کے سینئر لیڈروں کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا تھا۔

ترنمول کانگریس کی سپریمو نے مزید کہاکہ بی جے پی جھوٹے وعدے کرکے بھاگ گئی۔ انہوں نے کیا کیا؟ پیسہ روک دیا اور ہم نے مفت راشن دیا۔ ہم نے ہیلتھ پارٹنر دیا ہے۔ کنیا شری ہم نے دی ہے۔ روپاشری ہم دیتے ہیں۔ ہم لکشمی کا خزانہ دیتے ہیں۔ ہم چائے کے باغ کو لیز پر دیتے ہیں۔ ہم شیڈول الاؤنس فراہم کرتے ہیں۔ ہم نے کام کیا اور ووٹ لے کر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات میں ٹی ایم سی کو مسلمانوں کی حمایت حاصل ہونے کا امکان - Lok Sabha Polls 2024

وزیر اعظم مودی ہمیں جیل بھیجنے کی بات کررہے ہیں اگر ان میں ہمت ہے تو وہ دکھلادیں ۔ہمیں عوام منتخب کرتے ہیں۔ اگر آپ میں ہمت ہے تو کام کریں اور ووٹ لے کر دکھائیں۔ کامیابی دکھا کر ووٹ دیں۔ آپ نے 10 سالوں میں کیا کیا ہے اس کا ریکارڈ دکھائیں۔مرکزی وزیر داخلہ کا نام لئے بغیر ممتا نے کہا وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ لوگوں کو الٹا لٹکا کر سیدھا کریں گے؟ ارے عوام تمہاری حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔ وہ بالورگھاٹ کا نام تک نہیں لے سکتے ہیں اور ووٹ مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے مقامی بی جے پی لیڈر انہیں اپنے حلقے کا نام تک نہیں بتاسکیں ۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details