اردو

urdu

ETV Bharat / state

جو لوگ پیسہ کمانا نہیں چاہتے، انہیں سیاست میں آنے کی ضرورت ہے - TMC MP Dev speaks - TMC MP DEV SPEAKS

مشرقی مدنی پورکے گھٹال پارلیمانی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے نو منتخب رکن پارلیمان اور اداکار دیبک ادھیکاری(دیب) نے کہاکہ جو لوگ پیسہ کمانا نہیں چاہتے، انہیں سیاست میں آنے کی ضرورت ہے۔ایماندار لوگوں کے سیاست میں آنے سے معاشرے میں مثبت تبدیلی اور غریب عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

جو لوگ پیسہ کمانا نہیں چاہتے، انہیں سیاست میں آنے کی ضرورت ہے
جو لوگ پیسہ کمانا نہیں چاہتے، انہیں سیاست میں آنے کی ضرورت ہے (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 8, 2024, 5:25 PM IST

کولکاتا:کھٹا لوک سبھا سیٹ سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور اداکار دیپک ادھیکاری (دیب) نے کہاکہ سیاست میں ایماندار اور غیر جانبدار لوگوں کی سخت ضرورت ہے۔ان لوگوں کی بدولت ہی سماج میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔غریبوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔

اداکار دیپک ادھکیاری نے کہاکہ ان کا خیال ہے کہ جو لوگ دولت کمانا نہیں چاہتے ہیں انہیں سیاست میں آنے کی ضرورت ہے۔ویسے لوگ ہی دولت بنانے سے زیادہ غریبوں کی مدد میں دلچسپی رکھے گے۔ان لوگوں کی سیاست میں سخت ضرورت ہے۔وہی لوگ عام لوگوں کے درمیان اپنی خاص شناخت بناسکتے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان دیپک ادھکاری نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی کے امیدوار نے میرے بارے میں کیا کچھ نہیں کہا۔انگنت الزامات لگائے لیکن وہ کسی بھی الزام کو ثابت نہیں کرسکتے ہیں۔کیونکہ عوام کی خدمت کے لئے سیاست کی دنیا میں قدم رکھا ہے مجھے دوسری چیزوں میں کوئی دلچسپی ہی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نومنتخب رکن پارلیمان رچنا بنرجی کی مقامی باشندوں سے ملاقات - Lok Sabha Election Results 2024

انہوں نے کہاکہ عوامی نمائندے کا کام کبھی ختم نہیں ہوتا۔ ان کے پاس بہت کام ہوتے ہیں۔ اب ہمیں گھٹال ماسٹر پلان کے بارے میں سوچنا ہے۔ ابھی اور کام باقی ہے۔ گھٹال اور یہاں کی عوام کی ترقی میری ترجیحات میں شامل ہے ۔امید کرتے ہیں گھٹال ماسٹر پلان پر کام جلد شروع ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ رچنا دی سیاست میں مجھ سے جونیئر ہیں لیکن تجربے میں زیادہ پختہ ہیں۔ میں ان سے بات بھی کرتا ہوں، میرے خیال میں ایسے لوگوں کو سیاست میں آنا چاہیے، جن کا امیج اچھا ہو اور وہ عوام کے بارے کیں سوچتے ہوں

ABOUT THE AUTHOR

...view details