کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے کہا کہ میں اچھا ہوا کہ ان کا ماسک اتر گیا ہے۔میں نے بہت کچھ دیکھا۔ میں نے انٹرویو دیکھا۔ میں نے ایک کے بعد ایک ان کے فیصلے دیکھے ہیں ۔مگر اب حقیقت کھل چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالتی نظام پر تنقید نہیں کی جا سکتی۔ لیکن فیصلے پر تنقید کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بھرتی کے معاملے میں مفاد عامہ کی عرضی کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی سمیت اپوزیشن جماعتوں پر حملہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے پاس ابھی بھی 50 لاکھ نوکریاں تیار ہیں! لیکن سی پی ایم-بی جے پی-کانگریس بیٹھے ہوئی ہیں ۔وہ نوکریوں کو روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کرکے پی آئی ایل دائر کرتے ہیں۔ممتا بنرجی نے ابھیجیت کو یہ یاد دلاتے ہوئے کہاکہ وہ بھی ایک وکیل ہیں۔ انہوں نے سابق جج کا نام لیے بغیر کہا کہ کیا لوگوں کو ان کو دیکھ کر انصاف ملے گا؟ جج کی کرسی پر بیٹھ کر روز مفاد عاملہ کی گولی کھارہے تھے۔رابندر ناتھ ٹیگور نے لکھاتھا کہ فیصلے کا لفظ خاموشی سے روتا ہے۔
ممتا بنرجی نے سندیش کھالی پر بی جے پی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بنگال میں اب تک 454مرکزی ٹیمیں آچکی ہیں ۔لیکن منی پور میں جب خواتین برہنہ ہو کر چل رہی تھیں تو کتنی ٹیموں نے دورہ کیا تھا؟۔آپ بنگال سے کیوں ناراض ہیں اور بنگال کو کیوں بدنام کررہے ہیں ۔ٹرینوں کی منسوخی کے بارے میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ آج آپ اقتدار میں ہیں اس لیے ٹرینیں منسوخ کر رہے ہیں۔ لیکن جب بجلی جاتی ہے تو ٹرین نالے میں چلی جاتی ہے۔ پھر ٹرین آپ کا درد بن جائے گا۔ممتا نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کے ذریعہ کتنی جگہوں پر ماؤں بہنوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ وہ خوف سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ لیکن بنگالی لڑکیوں کی بات کی جارہی ہے۔ممتا نے کہا، ہر کوئی مجھے کہتا ہےکہ ساری ٹیمیں بنگال کیوں آرہی ہیں۔