اردو

urdu

تین سو سالہ قدیم امام باڑہ گمنامی کے اندھیرے میں گم - Three hundred years old Imambara

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2024, 12:36 PM IST

تاریخی شہر بھاگلپور میں محرم و چہلم کا جلوس چمپا ندی کے قریب میں واقع سرائے قلعہ سے نکالا جاتا ہے۔ سرائے قلعہ کا یہ امام باڑہ فی الحال گمنامی کے اندھیروں میں گم ہوکر رہ گیا ہے۔

تین سو سالہ قدیم امام باڑہ گمنامی کے اندھیرے میں گم
تین سو سالہ قدیم امام باڑہ گمنامی کے اندھیرے میں گم (ETV Bharat)

تین سو سالہ قدیم امام باڑہ گمنامی کے اندھیرے میں گم (ETV Bharat)

بھاگلپور: گنگا کنارے بسا دور جدید کا ریشمی شہر بھاگلپور قدیم شہروں میں سے ایک ہے۔ مؤرخین کے مطابق مغلیہ سلطنت کے دوران مغل فوجیں بنگال جانے کے لیے اسی شہر سے ہوکرگزرتی تی تھیں اور اس دوران ان افواج کا بھاگلپور شہر میں ہی قیام بھی رہتا تھا، او یہاں شاہجہاں سے لے کر اورنگ زیب کے ذریعہ تعمیر کردہ عمارتیں بھی موجود ہیں اور انہیں یادگار میں سرائے محلہ میں واقع سرائے قلعہ کا یہ امام باڑہ ہے۔ جس کا سن قیام 1710 بتایا جاتا ہے۔
مورخین کے مطابق اس اکھاڑا کو اورنگ زیب کے دور حکومت میں ان کے رشتہ دار نے تعمیر کرایا تھا، اور اس کے بعد سے بھاگلپور میں محرم اور چہلم کا جلوس نکلانے کا آغاز اسی مقام سے ہوتا ہے۔ یہ جگہ سرائے قلعہ کے چند قدیم کی دوری پر اور چمپا ندی کے بالکل کنارے واقع ہے۔ اور اسی چمپا ندی کے نام پر انگ دارالحکومت کا نام چمپا (بھاگلپور کا قدیم نام) رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عقیدت و احترام سے نکالا گیا محرم کا جلوس - Muharram Processions

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرائے قلعہ کو اورنگ زیب کے رشتہ داروں نے عراق سے مٹی منگوا کر اس کی تعمیر کرائی تھی۔ لیکن اس تین سو سالہ قدیم اکھاڑا کی زیادہ تر زمینوں پر لوگوں نے قبضہ کر لیا ہے اور باقیات کے نام پر یہ دو عمارتیں ہیں بچی ہیں۔ جن میں سے ایک میں بلدیہ کا پرائمری اسکول چلتا ہے۔ قدیم دور میں شہر بھاگلپور اَنگ سلطنت کی راجدھانی تھی اور مغل دور میں بھی یہ شہر صوفیاء اور اولیاء کرام کا مرکز رہا ہے۔ اس دور کی بہت سی یادگار باقی ہیں۔ قلعہ گھاٹ کا یہ اکھاڑا بھی انہیں باقیات میں سے ایک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details