لکھنؤ:لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کے سات مراحل کی تکمیل کے بعد آج ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ یوپی میں 80 سیٹوں کے لیے 821 امیدوار میدان میں ہیں جس میں پی ایم مودی، کانگریس لیڈر راہل گاندھی، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی، یوپی کے وزیر جتن پرساد، ایس پی صدر اکھلیش یادو سمیت کئی بڑے لیڈروں کی قسمت کا آج فیصلہ ہونا ہے۔
کچھ اضلاع میں پوسٹل بیلٹ کے ساتھ ای وی ایم سے گنتی شروع چکی ہے۔ یوپی سے ابتدائی رجحان باغپت سے آرہا ہے جہاں پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں آر ایل ڈی کے امیدوار راجکمار سنگوان آگے ہیں۔ مرادآباد سے ایس پی کی روچی ویرا، علی گڑھ سے بی جے پی کے ستیش گوتم آگے ہیں۔
علی گڑھ میں بی جے پی کے ستیش گوتم 9757 ووٹوں سے آگے ہیں۔ بی جے پی کے ستیش گوتم کو اب تک 21898 ووٹ ملے ہیں۔ ایس پی کے چودھری بیجندر سنگھ کو اب تک 12141 ووٹ ملے ہیں۔ مرادآباد سے ایس پی کی روچی ویرا آگے چل رہی ہیں۔ مظفر نگر سے ایس پی کے ہریندر سنگھ ملک آگے ہیں۔ ایس پی کے امر سنگھ موریہ پھولپور سے آگے ہیں۔ اکبر پور سے ایس پی کے راجا رام پال آگے ہیں۔ الہ آباد سے بی جے پی کے نیرج ترپاٹھی آگے ہیں۔ اعظم گڑھ سے بی جے پی کے نرہوا آگے ہیں۔