بنگلور:کرناٹک کانگریس کے سینئر لیڈر وائی سعید احمد نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نریندر مودی کے اقتدار والی مرکزی این ڈی اے حکومت کے گزشتہ 10 سالوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دس سال بدعنوانی، گھوٹالے اور نفرت انگیزی میں گزرے ہیں۔ جب عوام بی جے پی کو دھتکارنے لگی ہے تو مودی جی بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔اسی بوکھلاہٹ میں تشہیری مہم کے دوران کئی متنازع بیانات دے رہے ہیں۔
سعید نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرہ مودی ہٹلر کے پیروکار ہیں اور اسی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تاناشاہی کی حکومت چلا رہے ہیں. سعید نے کہا کہ نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے بڑے لیڑران و بی جے پی کے اقتدار والی مختلف ریاستوں کے وزرا اعلیٰ و وزیروں کی بدعنوانی والی فائلیں بنا کر رکھی ہیں۔ نہ کوئی ان کے خلاف آواز نہ اٹھائے۔ ورنہ ان کے پیچھے انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ، انکم ٹیکس و سی بی آئی کا ڈر دیکھایا جاتا ہے۔ لہذا بی جے پی میں مودی نے خوف کا ماحول بناکر رکھا یے، جس کی وجہ سے کوئی بھی بی جے پی لیڑر مودی کے خلاف سچ بولنے کی جرت نہیں کرتا۔