حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے پیر کو حیدرآباد کے مضافات میں واقع راموجی فلم سٹی میں راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ اس درمیان ان دونوں نے مبینہ طور پر ریاستی اور قومی سطح کی سیاست پر تبادلۂ خیال کیا۔ ریونت ریڈی کے ساتھ سی ایم کے چیف ایڈوائزر ویم نریندر ریڈی اور ابراہیم پٹنم کے ایم ایل اے مالریڈی رنگا ریڈی بھی تھے۔ ایناڈو کے ایم ڈی سی کرون بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
بتایا گیا ہے کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے پیر کی دوپہر راموجی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین راموجی راؤ سے ملاقات کی۔ عادل آباد کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعلیٰ حیدرآباد پہنچے اور سیدھے راموجی فلم سٹی گئے۔ سی ایم اور راموجی راؤ نے مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد تلنگانہ کی ترقی اور 'پرجا پالنا' سمیت پالیسیوں کے بارے میں بھی بات کی۔ سمجھا جارہا ہے کہ سی ایم ریونت ریڈی اور راموجی راؤ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ ایناڈو کے ایم ڈی کرن، سی ایم کے چیف ایڈوائزر ویم نریندر ریڈی اور ابراہیم پٹنم کے ایم ایل اے مالریڈی رنگا ریڈی بھی موجود تھے۔