مرادآباد:انہوں نے کہاکہ بہادر شاہ ظفر 24 اکتوبر 1775 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ جب 1857 میں ہندوستان کی آزادی کی چنگاری بھڑک اٹھی تو ہندوستان کے تمام باغی سپاہیوں اور بادشاہوں نے ظفر کو ہندوستان کا بادشاہ تسلیم کر لیا۔اس موقع پر بہادر شاہ ظفر نے کہا تھا کہ ہمیں انگریزوں سے لڑنا پڑے گا۔ ان کی یہ اپیل سن کر میرٹھ کے انقلابیوں نے بہادر شاہ ظفر کی قیادت میں مارچ کیا۔
انہوںنے مزید کہاکہ ہندوستانیوں نے دہلی، میرٹھ اور دیگر حصوں میں انگریزوں کو زبردست شکست دی، انگریزوں نے بہادر شاہ ظفر کو پیسے کا لالچ دے کر خریدنے کی کوشش کی۔ ظفر کی حب الوطنی اور بہادری۔شاہ ظفر نے کہا تھا کہ ہندوستان میرا ملک ہے، میں یہیں پیدا ہوا اور یہیں مروں گا، بہادر شاہ ظفر کی خواہش پوری نہ ہو سکی اور وہ 7 نومبر 1862 کو ینگون میں انتقال کر گئے۔