کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی تپن چٹرجی پر اسمبلی کے اندر حملہ کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔ چٹرجی مشرقی بردوان کے پورباستھلی سے ایم ایل اے ہیں۔ نندی گرام کے بی جے پی ایم ایل اے شبھندو نے اس واقعہ کے تعلق سے اسمبلی اسپیکر بیمن بنرجی کو خط لکھا ہے۔ خط کے ذریعے انہوں نے اسمبلی میں بی جے پی ایم ایل اے کی سیکورٹی پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔
بی جے پی نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے اسمبلی میں خواتین پر تشدد پر بیان دینے کا مطالبہ کیا جس کے بعد ہنگامہ شروع ہو گیا۔ بعد ازاں بی جے پی کی خواتین ایم ایل ایز بشمول اگنی مترا پال نے اسمبلی گیٹ پر احتجاج کیا۔ شبھندو ادھیکاری نے کہا کہ اس دوران ایم ایل اے تپن چٹرجی نے اسمبلی کی لابی میں ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔