نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت میں توسیع کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ چیف جسٹس اس پر فیصلہ کریں گے۔
دہلی شراب گھوٹالے میں عبوری ضمانت پر رہا دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس میں ضمانت کی مدت سات دن تک بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی صحت کی وجوہات بتائی تھیں۔
اطلاعات کے مطابق اروند کیجریوال نے پیر کو سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ عام آدمی پارٹی کے مطابق گرفتاری کے بعد کیجریوال کا 7 کلو وزن کم ہوا ہے۔ کیجریوال کا کیٹون لیول بہت زیادہ ہے۔ یہ کسی سنگین بیماری کی علامت ہو سکتی ہے۔ میکس کے ڈاکٹروں نے کیجریوال کو پی ای ٹی-سی ٹی اسکین اور کئی ٹیسٹ کروانے کی ضرورت بتائی ہے۔ کیجریوال نے تحقیقات کے لیے 7 دن کا وقت مانگا ہے۔