اجمیر: راجستھان کے اجمیر سے آگے مدار اسٹیشن کے قریب ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی کو پیچھے سے آنے والی ٹرین نے ٹکر مار دی ہے۔ جس سے وہ پٹری سے اتر گئی۔ دراصل سابرمتی ایکسپریس ایک کھڑی مال ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے سابرمتی ایکسپریس کے انجن اور 4 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔
فی الحال کسی مسافر کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ موقع پر امدادی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مدد کے لیے ریلوے نے اجمیر ریلوے اسٹیشن پر ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے۔ ریلوے کے پبلک ریلیشن آفیسر ششی کرن نے بتایا کہ ٹرین نمبر 12548 سابرمتی آگرہ کینٹ ٹرین پٹری سے اتر گئی ہے۔ یہ حادثہ رات 1:04 بجے پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ ریلوے میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا۔ ساتھ ہی ٹرین میں سفر کرنے والے ریلوے مسافروں میں افراتفری کا ماحول تھا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔