اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنی جمعیت علمائے اسلام کا بنگلور میں بڑے پیمانے پر میلاد مصطفیٰ منانے کا اعلان - Milad Un Nabi 2024

بتاریخ 16 ستمبر کو حضرت قدوس صاحب عیدگاہ میں عید میلاد النبی کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ اس کے لیے سنی جمعیت علمائے اسلام نے بنگلور میں بڑے پیمانے پر میلاد مصطفیٰ کی تقریب منانے کا اعلان کیا ہے۔

Sunni Jamiat Ulema e Islam announced to celebrate Milad Mustafa on a large scale in Bangalore
سنی جمعیت علمائے اسلام کا بنگلور میں بڑے پیمانے پر میلاد مصطفیٰ کی تقریب کا اعلان (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2024, 5:09 PM IST

سنی جمعیت علمائے اسلام نے بنگلور میں بڑے پیمانے پر میلاد مصطفیٰ منانے کا کیا اعلان (ETV Bharat Urdu)

بنگلور: امسال بھی شہر بنگلور کے حضرت قدوس صاحب عید گاہ میں بڑے پیمانے پر میلاد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وسلم کے انعقاد کیے جانے کا سنی جمعیت علماء کی جانب سے اعلان کیا گیا۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جمع مسجد ٹرسٹ بورڈ کے ذمہ داران و سنی جمعیت العلما کے ذمہ داران نے کہا کہ میلاد النبی کے منائے جانے کو ایک مذہبی عمل کے طور پر دیکھا جائے سور کسی شور و غل کے پیارے نبی پر درود و سلام پڑھتے ہوئے منایا جائے۔

سنی جمعیت علمائے اسلام کا بنگلور میں بڑے پیمانے پر میلاد مصطفیٰ کی تقریب کا اعلان (ETV Bharat Urdu)
سنی جمعیت علمائے اسلام کا بنگلور میں بڑے پیمانے پر میلاد مصطفیٰ کی تقریب کا اعلان (ETV Bharat Urdu)
اس موقع پر مولانا عبس القادر شاہ واجد نے کہا کہ نبی رحمت پیارے نبی صل اللہ علیہ وسلم کی نورانی شخصیت سارے عالم کے کے لیے رحمت بن کر تشریف لائی اور اندھوروں کو دور کر کے حق کی روشنی سے عالم کو روشناز کیا اور ان ہیں کی آمد پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے ہمیں میلاد منانا ہے۔
سنی جمعیت علمائے اسلام کا بنگلور میں بڑے پیمانے پر میلاد مصطفیٰ کی تقریب کا اعلان (ETV Bharat Urdu)
سنی جمعیت علمائے اسلام کا بنگلور میں بڑے پیمانے پر میلاد مصطفیٰ کی تقریب کا اعلان (ETV Bharat Urdu)
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ادارے کے ذمہ دار عثمان شریف نے بتایا کہ رواں سال کی میلاد کی مجلس میں معروف شخصیت مولانا عبید اللہ خان اعظمی کی شرکت ہوگی اور علاوہ ازیں متعدد اہم علما کرام، دانشوران و سیاستدان بھی اس میلاد کے پروگرام میں شرکت کریں گے اور اپنے خطابات پیش کریں گے۔ اس موقع پر انی جمعیت العلما کے ذمہ داران کی جانب سے مسلمانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ میلاد کے جلوس کو پرامن بنائیں اور ڈھول، باجے تاشے وغیرہ سے سخت پرہیز کریں اور کسی کو بھی کسی بھی قسم کی تکلیف دینے کا سبب نہ بنیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details