گیا: ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع اقرا پبلک اسکول میں ہفتہ کو ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سالانہ امتحان میں بہتر کارکردگی پیش کر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بچے بچیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس تقریب میں والدین، سرپرستوں کے علاوہ اقرا پبلک اسکول منتظمہ کے عہدے داران اور اراکین سمیت اسکول کے معلم و معلمات اور تمام عملہ نے طالبات کے ساتھ شرکت کی۔ اسکول کے سکریٹری ڈاکٹر تنویر عرفان ممبرپروفیسر مسرور عالم، ممبر ایس ایم فرہاد، پروفیسر بدیع الزماں اس پروگرام میں خصوصی طور پر شامل ہوئے
مقررین نے اسکول کے سبھی کامیاب بچیوں اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب سبھی خاص کر جن کے اچھے نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ انہیں مبارک باد پیش کی جاتی ہے اور ساتھ ہی ان کو بھی جن کے نمبرات کم آئے ہیں، لیکن جن کی فیصد کم ہے۔ انہیں مایوس نہیں ہونا ہے بلکہ سخت محنت کرنی ہے تاکہ وہ آنے والے امتحان میں اچھے نمبر سے کامیاب ہوں، اقرا پبلک اسکول کی جانب سے کلاس نرسری سے ایل کے جی، یو کے جی اور ون کلاس سے کلاس 9 تک کے طالبات کے رزلٹ جاری کیے گئے ہیں۔ اسکول کی جانب سے بتایا گیا کہ نرسری سے لیکر کلاس نو تک کے امتحان کا رزلٹ جاری ہوگیا ہے۔آگے معیاری تعلیم وتربیت کی مزید کوشس کی جارہی ہے۔