اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہجومی تشدد میں جاں بحق اورنگزیب کو انصاف دلانے کےلئے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گے: ضیاء الرحمن برق - Mob Lynching Case - MOB LYNCHING CASE

سماج وادی پارٹی کے گیارہ رکنی وفد نے آج دوپہر ہجومی تشدد کے شکار مرحوم اورنگزیب کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں ایک کروڑ روپئے کے معاوضہ اور مفرور ملزموں کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔اس کے ساتھ ساتھ اورنگزیب کو جلد انصاف دینے کا مطالبہ علیگڑھ انتظامیہ سے بھی کیا ہے۔

مرحوم اورنگزیب کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے ضیاالرحمن برق نے انصاف کی یقین دہانی کروائی
مرحوم اورنگزیب کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے ضیاالرحمن برق نے انصاف کی یقین دہانی کروائی (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 7:47 PM IST

علی گڑھ:سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر گیارہ رکنی وفد نے آج دوپہر ہجومی تشدد کے شکار مرحوم اورنگزیب کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے جلد انصاف دلانے کی یقین دہانی اورنگزیب کی والدہ اور بہن کو کرائی۔ انہوں نے علیگڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس ایس پی سے ملاقات کرکے اورنگزیب کو ہلاک کرنے والوں کے خلاف درج مقدمات کی دفعات کو دباؤ میں تبدیل نہیں کیا جائے, ایک کروڑ روپئے کا معاوضہ, فرار دیگر ملزموں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

مرحوم اورنگزیب کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے ضیاالرحمن برق نے انصاف کی یقین دہانی کروائی (etv bharat)

وفد کے اراکین:
۱۔ ضیاء الرحمن برق (رکن پارلیمنٹ سنبھل)
۲۔ کمال اختر (رکن اسمبلی, کانٹھ مراد آباد/سابق کابینہ وزیر)
۳۔ چودھری بیجندر سنگھ سابق ایم پی۔
۴۔ ظفر عالم سابق ایم ایل اے۔
۵۔ سنتوش جاٹاو ریاستی صدر امبیڈکر واہنی۔
۶۔ عبدالحمید گھوسی ضلع صدر سماج وادی پارٹی علی گڑھ۔
۷۔ لکشمی دھنگر ضلع صدر سماج وادی پارٹی۔
۸۔ اجو اسحاق سابق امیدوار کول اسمبلی۔
۹۔ منوج یادو ضلع جنرل سکریٹری سماج وادی پارٹی
۱۰۔شیشوپال یادو سابق ضلع صدر
۱۱۔ عامر عابد۔
اورنگزیب کی والدہ زبیدہ اور بہن ذکیہ نے اپنے بھائی کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا یے اور انہوں نے بتایا کل گیارہ نامزد ملزموں میں سے پانچ فرار ملزموں کو بھی علیگڑھ پولیس جلد گرفتار کرکے سبھی قاتلوں کو پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ سوال کے جواب میں انہوں کے کہا ابھی تک کی کاروائی سے وہ مطمئن نہیں ہیں ان کو جلد انصاف چاہئے۔

ضیاء الرحمن برق نے اورنگزیب کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے پر افسوس کا اظہار کیا اور خاندان والوں کو ایک کروڑ روپئے کے معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ کی دیگر فرار ملزموں کو بھی جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ علیگڑھ انتظامیہ سے کیا ہے۔

برق نے ملزموں کی حمایت میں بی جے پی کی رکن اسمبلی مکتا راجا کا دھرنے میں شامل ہونا اور ان کی حمایت کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ کیسے کوئی ملزموں کی حمایت کرسکتا ہے, بجائے مظلوموں کو انصاف دلانے کے ملزموں کی حمایت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہجومی تشدد کے شکار شخص کے رشتہ داروں کو پچاس لاکھ اور ایک سرکاری نوکری کا مطالبہ

وفد نے اورنگزیب کے خاندان سے ان کے گھر پر ملاقات کرنے کے بعد علیگڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے ان کے دفتر پر ملاقات کی اور علیگڑھ ایس ایس پی سے بھی ملاقات کی۔وفد نے علیگڑھ انتظامیہ سے دباؤ میں کام نہیں کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔انہوں نے کیا ہم لوک سبھا اور اسمبلی میں بھی ماب لینچنگ اور اورنگزیب کو انصاف دلانے کے لئے آواز بلند کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details