کولکاتا:ملک کی دوسری رہیاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی سیاسی سرگرمیان عروج پر پہنچ چکی ہیں۔گزشتہ روز حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جانب سے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ۔ترنمول کانگریس کی اس فہرست میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر یوسف پٹھان نام بنگال کے لوگوں کو حیرت زدہ کرنے والا تھا۔
امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد یوسف پٹھان سیاست کے میدان میں کمر کس کر کود پڑے ہیں۔اسی درمیان سابق کپتان سورو گنگولی نے پٹھان کے سیاست میں آنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ سیاست بری چیز نہیں ہے، یہ اچھی ہے، سماج کو بدلنے کا موقع ہے، کیرتی آزاد طویل عرصے سے سیاست کے میدان میں ہیں۔