ممبئی:ممبئی کے مدنپورہ علاقے میں نماز جمعہ کے بعد علاقے کے مسلمانوں نے وقف ترمیمی بل کے خلاف دستخطی مہم کے ذریعے مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی اور کیو آر کوڈ کے ذریعے لوگوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے اس مہم میں حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ میل کریں تاکہ حکومت اس بل کو نافذ نہ کر سکے۔
وقف ترمیمی بل کے خلاف دستخط مہم کے ذریعے بیداری پیدا کرنے کی کوشش - Waqf Amendment Bill
مدنپورہ علاقے میں وقف ترمیمی بل کو لیکر نماز جمعہ کے بعد بیداری مہم چلائی گئی اور مخالفت کی اپیل کی گئی۔
Published : Sep 14, 2024, 3:27 PM IST
حالانکہ اس بل کے خلاف مسلمانوں کی مخالفت شروع سے ہی رہی ہے جس کے بعد فی الوقت پورے ملک میں اس بل کے خلاف ای میل کے ذریعے لوگ اپنی آواز حکومت تک پہنچانے کی مہم چل پڑی ہے۔ ممبئی کا مسلم اکثریتی علاقہ بائیکلہ میں وقف ترمیم بل کی شروع سے ہی مخالفت کی جا رہی تھی۔ گذشتہ روز جمعہ کے دن نمازیوں کے درمیان اس بل کے خلاف بیداری مہم کے ذریعے مسلمانوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی گئی اور اپیل کی گئی کہ کیو آر کے اسکین کرکے سبھی ضرور ای میل کریں۔
مزید پڑھیں: وقف ترمیمی بل پر اعتراضات داخل کرنے کے لیے بنگلور کی جامع مسجد حضرت بلال میں زبردست مہم
آپ کو بتا دیں کہ اس علاقے میں مسلمانوں کی بڑی تعداد ہے۔ یہی سبب ہے کہ ممبئی اور مہارشٹر میں مسلمانوں سے جڑے مسائل پر اس علاقے کے لوگ ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔