اردو

urdu

ETV Bharat / state

رپورٹ سچ ثابت ہوئی تو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والوں کی حفاظت کا سوال ہی نہیں، سدارامیا - سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ اگر ایف ایس ایل رپورٹ سچ ثابت ہوتی ہے تو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والوں کی حفاظت کا اور ان کو تحفظ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

پاکستان کے لیے نعرے لگانے والوں کی حفاظت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: سدارامیا
پاکستان کے لیے نعرے لگانے والوں کی حفاظت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: سدارامیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 28, 2024, 5:09 PM IST

Updated : Feb 28, 2024, 5:16 PM IST

بنگلور: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایف ایس ایل کی رپورٹ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کے حق میں نعرہ لگایا گیا ہے تو اس سلسلے میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والوں کو تحفظ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی ملک کے خلاف نعرے لگائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہ یہ واقعہ ودھان سبھا میں ہوا، اس پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ نعرے لگانا چاہتے ہیں، وہ کہیں بھی لگائیں گے، اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ کہاں نعرے لگائے جارہے ہیں۔

غور طلب ہو کہ جب کانگریس کارکنان گزشتہ روز یہاں راجیہ سبھا انتخابات میں سید نصیر حسین کی جیت کا جشن منا رہے تھے، تب کچھ لوگوں نے 'ناصر صاحب زنداباد' کے نعرے لگائے، لیکن چند میڈیا چینلز نے اسے مبینہ طور پر 'پاکستان زندہ باد' کا نعرہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں؛

واضح رہے کہ اپوزیشن سیاسی پارٹی بی جے پی نے اس معاملے پر پولیس میں شکایت درج کرائی اور ریاست کے کئی حصوں بشمول بیلگاوی، چتردرگا اور منڈیا میں بدھ کو کانگریس حکومت کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج بھی کیا۔ اس معاملے میں مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ میں ریاست کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس کو سنجیدگی سے نوٹس میں لیں، ورنہ بی جے پی ریاست گیر احتجاج کرے گی۔

Last Updated : Feb 28, 2024, 5:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details