نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا کے سیکٹر 93 کے گیجھا گاؤں میں مندر کے پاس سیور لائن بچھانے کو لے کر دو فریقوں کے درمیان جھگڑے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔تصادم کے دوران متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔
معاملہ کچھ اس طرح تھا:۔
گیجھا گاؤں میں نوئیڈا اتھارٹی کی طرف سے کچھ گھروں کے لیے سیوریج لائن کے لیے کھدائی کی جا رہی تھی۔ گاؤں کے پرمود تیاگی، نیرج تیاگی وغیرہ کھدائی کے حق میں تھے۔ وہیں راکیش تیاگی، سبودھ تیاگی وغیرہ نے بتایا کہ سیوریج لائن کے لیے جو کھدائی کی جارہی ہے۔ یہی مندر کا راستہ ہے۔ اس معاملے کو لے کر شروع میں دونوں فریقوں میں جھگڑا ہوا اور بعد میں زبردست لاٹھی چارج ہوا۔ دونوں فریقین کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک جھگڑا جاری رہا۔