اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ کے نوچندی میلہ میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد - Seerat Conference In Meerut - SEERAT CONFERENCE IN MEERUT

قومی یکجہتی کی مثال میرٹھ کا تاریخی میلا نوچندی میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام نے نبی کریم سیرت بیان کرتے ہوئے ان کی سنت پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

میرٹھ کے میلہ نوچندی میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد
میرٹھ کے میلہ نوچندی میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 2:54 PM IST

میرٹھ: مغربی اتر پردیش کے میرٹھ میں نوچندی میلہ کی تاریخ کافی پرانی ہے۔ اس میلے میں قومی یکجہتی کی عمدہ مثال دیکھنے کو ملتی رہی ہے۔ اس مرتبہ نوچندی میلے میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

میرٹھ کے میلہ نوچندی میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد (etv bharat)

تحت میلا نوچندی کمیٹی کی جانب سے نائب شہر قاضی کی قیادت میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام نے نبی کریم صل اللہ علیہ السلام کی شان خطبہ پیش کرتے ہوئے نبی کریم کی سنت پر عمل کرنے کی بات کہی۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام محبت کا پیغام دیتا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر قاضی زین الساجیدین نے اپنی تقریر میں کہاکہ مذہب اسلام ہمیں توحید کا راستہ دیکھتا ہے۔اس طرح مغل راج میں ہمارے ملک میں شاندار عمارتیں بنوائی خاص کر تاج محل اور لال قلعہ ملک کی شان کو دوبالا بنا رہا ہے ۔خواتین سے محبت کرنا سکھاتا ہے تاج محل اس کی زندہ مثال ہے۔

پروگرام کے کنوینر نے کہا کہ میلے میں دیر سے ہی صحیح ہمیں پروگرام کرنے کا موقع تو ملا۔اس کے ذریعہ ہم مذہب اسلام کی تعلیمات کو نئی نسلوں تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں:مظفر نگر کے ایم ایچ پبلک اسکول میں ختمِ نبوت کوئز مقابلہ کے انعقاد

انہوں نے کہا کہ نبی کریم کی تعلیمات کسی ایک مذہب کے لیے نہی بلکہ وہ پورے عالم کے لیے ہیں۔ اس لیے ان کو رب العالمین کہا گیا ہے۔ پروگرام میں مدارس طلباء نے نعت اور تقاریر پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details