نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ کو جمعرات کی صبح بم کی دھمکی ملی ہے۔ یہ اطلاع ملتے ہی ہائی کورٹ کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ یہ دھمکی بدھ کو ایک ای میل کے ذریعہ ملی جو بلونت دیسائی کے نام سے لکھی گئی تھی۔ میل میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ جمعرات کو ہوگا۔ اس کے بعد پولیس الرٹ موڈ پر ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کو اس سلسلہ میں ایک ای میل موصول ہوا تھا۔ ای میل میں اس شخص نے دھمکی دی تھی کہ وہ 15 فروری کو دہلی ہائی کورٹ میں بم دھماکہ کرے گا، جس کے بعد پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: