گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع میں واقع حلیمہ انگلش میڈیم اسکول میں سائنس کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے اسکول کے بانی و صدر انجام جاوید، اکبر شاہ پوری ریٹیڈ اکونٹ افیسر، غلام رسول ریٹیڈ کرشنا گرامین بینک مینجر نے شرکت کی۔ اس موقعے پر انہوں نے طلبا و طالبات کے ذریعہ بنائے گئے سائنسی ماڈل اور پریکٹیکل کا جائزہ لیا۔ طلبا و طالبات نے اپنی اپنی تخلیق سے نمائش میں شرکت کرنے والوں کو متاثر کیا۔
انجم جاوید نے بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے اس دور میں بچوں کو ترقی کی راہ پر لانے اور ان کے اندر کچھ کر دکھا نے کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ دور جدید کی ٹیکنالوجی کو سمجھنا اور اسے استعمال کرنا ترقی یافتہ سماج کے لئے بے حدضروری ہے۔ آج یہاں پر بچوں نے اپنے ماڈل اور ان کے پروجکٹ سے متعلق دلچسپ انداز میں وضاحت کی۔ بچوں نے جس طرح سے اپنے پروجیکٹ پر کام کیا اور اس سے بہتر انداز میں اس کی تشریح کی۔