اجمیر:حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ خدامے خواجہ انجمن معینیہ فخریہ چشتیہ سید زادگان کے عثمانیہ خواجہ سینئر سیکنڈری اسکول کے طلبا و طالبات کے درمیان مفت اسکول یونیفارم تقسیم کیے گئے۔ اس پروگرام میں اجمیر ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دیویندر بشنوئی، انجمن معینیہ فخریہ چشتیاں، سید زادگان کے صدر سید غلام کبریٰ چشتی، سکریٹری سید سرور چشتی، سید حسن ہاشمی عرف گڈو بھائی، سید شارب حسین کے ساتھ پیر عمر الدین بابا، سماجی کارکن عبدالخالد خان بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ شہر کے دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔
پروگرام کے مہمان خصوصی ایس پی اجمیر دیویندر بشنوئی نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں تعلیم کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔انہوں نے طالبات سے کہا کہ جب ایک لڑکی اچھی تعلیم حاصل کرتی ہے تو وہ دو گھر کو سنوارنے کا کام کرتی ہے۔ ایسے میں بچیوں کو بچانے اور بچیوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔ سوشل میڈیا اور موبائل کو صرف تعلیم، اقدار اور ثقافت کے لیے استعمال کیا جائے نہ کہ کسی تفریح کے لیے۔