اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک اردو اکاڈمی کے چیئرمین کی تقرری کا مطالبہ - Bidar

Karnataka Urdu Academy شعرا و ادبا نے کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک اردو اکاڈمی کے چئیرمین کی تقرری کا معاملہ اب ابھی التوا ہے۔ ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کے کئی ماہ گزر جانے کے باوجود اردو اکاڈمی کے چئیرمین کی نامزدگی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

کرناٹک اردو اکاڈمی کا چیئرمین نامزد کرنے کی اپیل
کرناٹک اردو اکاڈمی کا چیئرمین نامزد کرنے کی اپیل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 2:38 PM IST

کرناٹک اردو اکاڈمی کے چیئرمین کی تقرری کا مطالبہ

بیدر: ریاست کرناٹک میں بی جے پی کے اقتدار سے بے دخلی اور کانگریس کی حکومت بننے کے بعد اقلیتی طبقے مختلف مطالبات کو لے کر اپنی آواز بلند کرتے رہے ہیں۔مسلمانوں نے کرناٹک اردو اکاڈمی میں چئیرمین کی تقرری کو لے کر حکومت پر دباو ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

شعرا و ادبا نے کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کرناٹک اردو اکاڈمی کے چئیرمین کی تقرری کا معاملہ اب ابھی التوا ہے۔ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کے کئی ماہ گزر جانے کے باوجود اردو اکاڈمی کے چئیرمین کی نامزدگی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ خصوصا مسلمانوں میں اردو زبان اور اس کی اور ادب کی بقا کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے ذمہ داران، شعر اء ادبا میں کافی بے چینی پائی جا رہی ہے۔شعرا و ادبا نے کرناٹک حکومت سے اردو اکاڈمی کے چئیرمین کی تقرری کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں:گجرات میں نشہ مکت ابھیان کی شروعات

بیدر کے معروف ادیب و شاعر یوسف رحیم بیدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک میں کانگرس حکومت کو اقتدار میں آئے سات مہینے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس کے باوجود ریاستی حکومت نے کرناٹک اردو اکیڈمی کے چیئرمین کے نامزدگی ابھی تک نہیں کی ہے جس کو لے کر ادبی دنیا میں کافی بے چینی پائی جا رہی ہے ۔ریاستی حکومت اس ضمن میں جلد سے جلد ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details