لکھنؤ: یوپی کے سنبھل میں جامع مسجد کے سروے کے دوران 24 نومبر کو ہوئے تشدد کے بعد یوپی پولیس نے آج نماز جمعہ کو لے کر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر نے تمام اضلاع کے پولیس کپتانوں اور کمشنروں کو حساس مقامات پر چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ خاص طور پر سنبھل اور آس پاس کے اضلاع میں پولیس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
ڈی جی پی پرشانت کمار نے ہدایت دی ہے کہ تمام اضلاع کی پولیس اس بات کو یقینی بنائے کہ نماز کے لیے آنے والے لوگوں کی تعداد ہر روز یا ہر جمعہ کی طرح ہو۔ کہیں بھی اضافی لوگوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں باہر کے لوگوں کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھی جائے۔