اردو

urdu

ETV Bharat / state

سماجوادی پارٹی کو مہاراشٹر اسمبلی انتخاب میں 12 سیٹیں چاہیے، ابو عاصم اعظمی - Maharashtra assembly elections - MAHARASHTRA ASSEMBLY ELECTIONS

اعظمی نے کہا کہ پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو نے اس بارے میں کانگریس لیڈر اور پارٹی کے صدر ملیکارجن کھڑگے سے بھی بات چیت کی ہے اور میں نے خود ممبئی میں نانا پٹولے سے بات چیت کی ہے لیکن اب تک کوئی جواب ہمیں نہیں موصول ہوا ہے۔

سماجوادی پارٹی کو مہاراشٹر اسمبلی انتخاب میں 12 سیٹیں چاہیے، ابو عاصم اعظمی
سماجوادی پارٹی کو مہاراشٹر اسمبلی انتخاب میں 12 سیٹیں چاہیے، ابو عاصم اعظمی (Image Source: ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2024, 3:57 PM IST

ممبئی:سماجوادی پارٹی کو اس بار اسمبلی انتخاب میں مہاراشٹر میں 12 سیٹیں درکار ہیں اور اگر 12 سیٹیں انڈیا اتحاد کی جانب سے نہیں دی گئی تو وہ پچھتائیں گے۔ ویسے ہماری کوشش یہیں رہیگی کہ سماجوادی پارٹی سے یہ اتحاد برقرار رہے لیکن اگر سیٹوں کے مطالبات قبول نہیں کیے گئے تو اس کے لیے انڈیا اتحاد کو ہی پچھتانا پڑےگا۔ یہ بات سماجوادی پارٹی کے رکن اور مہاراشٹر کے صدر ابو عاصم اعظمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہی ہے۔

اعظمی نے کہا کہ پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو نے اس بارے میں کانگریس لیڈر اور پارٹی کے صدر ملیکارجن کھڑگے سے بھی بات چیت کی ہے اور میں نے خود ممبئی میں نانا پٹولے سے بات چیت کی ہے لیکن اب تک کوئی جواب ہمیں نہیں موصول ہوا ہے۔ جس کو لیکر ہم نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔ اگر ہمیں جواب ملتا ہے تو ہم اسی حساب ایس اپنی بات کو آگے بڑھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی 12 سیٹوں کے امیدواروں کے لیے پورے زور شور کے ساتھ محنت کر رہی ہے۔ ہم نے اُنہیں جگہ کا انتخاب کیا ہے جہاں سے ہم انتخاب میں فتح حاصل کر سکتے ہیں۔۔

اعظمی نے جن جگہوں کا انتخاب کیا ہے اُن میں بھیونڈی ویسٹ ، دھل، مالیگاؤں، بائیکلہ ورسوا، اورنگ آباد جیسی جگہیں شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ان جگہوں پر ہم کامیاب ہونگے اور اگر ہم کامیاب نہیں ہوئے تو شندے سینا اور بی جے پی کے کارکنان کامیاب ہو جائینگے اس لئے انڈیا اتحاد کو یہ سوچنا ہوگا کہ ہمیں 12 سیٹیں اگر و ہ دیتے ہیں تو فائدہ اتحاد کا ہی ہوگا۔

اعظمی نے کہا کہ بھیونڈی ایسٹ اور گوونڈی میں ہماری دو سیٹیں ہیں لیکن پارلیمانی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کی بہتر کارکردگی کے بعد ہم پورے دعوے کے ساتھ کہ سکتے ہیں کہ سماجوادی پارٹی مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details