اردو

urdu

ETV Bharat / state

سماج وادی پارٹی نے گوتم بدھ نگر نوئیڈا لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار تبدیل کیا - Samajwadi Party Changed Candidate

Gautam Buddha Nagar Noida Lok Sabha Seat: سماج وادی پارٹی نے گوتم بدھ نگر نوئیڈا لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار تبدیل کردیا ہے۔ قبل ازیں یہاں سے ڈاکٹر مہیندر ناگر کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔ تاہم پارٹی کے کچھ سینئر قائدین اور کارکنوں میں اس بات سے بے چینی تھی جس پر ایس پی ہائی کمان کو اپنا فیصلہ بدلنا پڑا۔

Samajwadi Party changed its candidate from Gautam Buddha Nagar Noida Lok Sabha seat
Samajwadi Party changed its candidate from Gautam Buddha Nagar Noida Lok Sabha seat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 12:07 PM IST

نوئیڈا: سماج وادی پارٹی نے ریاست اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر نوئیڈا لوک سبھا سیٹ سے امیدوار کو تبدیل کیا ہے۔ اس فہرست میں امیدوار ڈاکٹر مہیندر ناگر کا ٹکٹ منسوخ کر کے پارٹی نے اصغر پور گاؤں کے رہنے والے راہل اوانہ کو اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر ناگر کو ٹکٹ ملنے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ پارٹی کا ایک طبقہ غیر مطمئن ہو گیا تھا اور ایس پی ہائی کمان سے ملاقات کی تھی۔ مانا جا رہا ہے کہ اس کے بعد ہی پارٹی نے امیدوار تبدیل کیا ہے۔ ٹکٹ ملنے کے بعد راہل اوانہ کے حامیوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ تاہم پارٹی قائدین کے ایک حصہ کی جانب سے ٹکٹ میں تبدیلی کے امکان پر مسلسل بحث کی جارہی تھی۔ اس تبدیلی کے لیے انھوں نے ہفتہ سے لکھنؤ میں ڈیرے بھی ڈال رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکٹورل بانڈ اب تک کا سب سے بڑا گھوٹالہ: اکھلیش یادو

سمجھا جارہا ہے کہ سماج وادی پارٹی نے بی جے پی کی ہیٹ ٹرک کو روکنے اور پہلی بار یہ سیٹ جیتنے کے ارادے سے نوجوان لیڈر راہل اوانہ پر داؤ لگایا ہے۔ راہل پارٹی کے ایک عام کارکن ہیں، جو پارٹی میں کوئی عہدہ بھی نہیں رکھتے ہیں۔ راہل اوانہ ضلع کے سیکٹر 128 گاؤں اصغر پور کے رہنے والے ہیں، جو کسانوں کی تحریکوں میں بھی سرگرم رہے ہیں اور ان کے خلاف کچھ مقدمات بھی درج ہیں۔
راہل اوانہ نے سال 2011 میں اکھلیش یادو کے ساتھ نوئیڈا سے آگرہ تک سائیکل مہم میں حصہ لیا تھا۔ راہل نے فزیکل ایجوکیشن کی تعلیم حاصل کی ہے۔ راہل اوانہ کو اپنا امیدوار بنا کر پارٹی نے ایک عام کارکن کو لوک سبھا انتخابی جنگ میں اتار کر نیا پیغام دیا ہے۔ ان کے والد راہل پردھان ایس پی میں رہ چکے ہیں۔ راہل اوانہ نے کہا کہ اکھلیش یادو نے انہیں ٹکٹ دے کر جو عزت دی ہے وہ نہیں بھول سکتے۔ انہوں نے کئی بار عہدے کے لیے کہا، لیکن انکار کر دیا۔ اب مجھے لوک سبھا انتخابات میں میدان میں اتارا گیا تو میں پوری محنت سے لڑوں گا اور جیتوں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details