علی گڑھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ روراوار علاقے کی رہائشی بی جے پی لیڈر روبی آصف خان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ ان کو گھر پر جان سے مارنے کی دھمکی والا خط موصول ہوا۔اس میں ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت روبی آصف خان کو ان کے خاندان کے ساتھ جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔اس میں لکھا ہے کہ روبی آصف خان تو رام مندر بنانے کی بہت خوش منا رہی ہے، تیرے یوگی نے وہاں مسجد شہید کروا کر مندر کی تعمیر کروائی ہے، تیرے یوگی کو بھی جلد ہی مار دینگے، تجھے بھی جان سے مار دیں گے بہت جلد پورے خاندان کو۔
بی جے پی لیڈر روبی آصف خان حال ہی میں اپنے گھر میں بھگوان گنیش کی مورتی لگانے اور پوجا کرنے کے بعد سے ہی ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملتی رہتی ہیں۔ انہوں نے گیانواپی مسجد اور رام مندر کی بھی حمایت کی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ برقعہ پوش خاتون روبی آصف خان کے گھر خط پھینک کر فرار ہو گیا۔
بی جے پی رہنما روبی آصف خان نے اس کی شکایت پولیس سے کی ہے، جب کہ پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف ہے جس نے یہ خط روبی کے گھر میں پھینکا تھا۔روبی آصف خان نے بتایا کہ میرے ساتھ اس طرح کے واقعات ہر بار ہوتے ہیں، میں ہندو مذہب کی پوجا کرتی ہوں اور ماضی میں بھی کئی بار حملے ہوچکے ہیں۔